امریکہ: ماسک نہ پہننے پر بحث کے دوران چاقو سے حملہ کرنیوالا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

Last Updated On 15 July,2020 10:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں ماسک نہ پہننے پر بحث کے دوران چاقو سے حملہ کرنے والے کو پولیس اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، مشی گن پولیس کا کہنا ہے مشتبہ شخص حملہ آور ہوا تو خاتون اہلکار نے گولی چلائی۔

مشی گن ریاست کے لانسنگ کے علاقے میں دکان پر آنے والے شخص کو ماسک نہ پہننے پر ایک 77 سالہ شہری نے چیلنج کیا تو اس نے بزرگ شہری پر چاقو سے حملہ کر دیا اور اپنی گاڑی میں فرار ہو گیا۔

کچھ دیر بعد اسے خاتون پولیس اہلکار نے اسے گھیر لیا تاہم جب وہ چاقو سے حملہ کرتا ہوا آگے بڑھا تو اہلکار نے ان پر گولی چلا دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شین نے 77 سالہ معمر شخص پر اس وقت حملہ کیا جب انھوں نے اس سے ماسک نہ پہننے پر سوال کیا اور خاتون اہلکار نے بھی گولی چلائی جب وہ اس پر حملہ آور ہو رہا تھا، مشی گن پولیس نے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج بھی جاری کی۔