بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاؤ نے عید الاضحیٰ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ رہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاؤ نے لکھا کہ مسلمانوں کو عید الاضحیٰ منانے والوں کو عید مبارک،یہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران دوسری عید ہے جو منائی جا رہی ہے۔ محفوظ رہیں۔
Eid Mubarak to all celebrating Eid-Al-Adha today. It’s the second Eid under the pandemic. Stay safe & keep well. pic.twitter.com/qFhrMM7BbZ
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) July 31, 2020
اس سے قبل پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر
انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے، ہم سب نے کورونا کے دوران بہت کچھ قربان کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے کھیلوں کو قربان کیا ہے، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز بہت اہم ہے، ہم چھکا لگا کر بیماری کو ہار دیں گے، ہم نے اپنوں سے دوری کی بھی قربانی دی ہے۔
Together, with sacrifice, we can knock this virus for a six - Eid Mubarak! #BariEidBariHifazat#EidulAdha2020 #UKPakDosti pic.twitter.com/2cvYnPE1o2
— Christian Turner (@CTurnerFCO) July 31, 2020
ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ کورونا کی وجہ سے پورا پاکستان نہیں گھوما، ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں، بڑی عید پر بڑی حفاظت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی سے بتانا چاہتا ہوں برٹش ایئرویز پاکستان کے لیے دوبارہ سے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے، یہ پاک برطانیہ دوستی کا اظہار ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں۔