کابل: (دنیا نیوز) بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی، افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ قیدی بھی دوحہ منتقل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آخر کار انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہو گئی، افغانستان میں قید آخری چھ طالبان قیدی بھی دوحہ روانہ ہو گئی، قیدیوں کو خصوصی طیارے میں دوحہ روانہ کیا گیا جہاں وہ نظر بند رہیں گے۔
طالبان قیدیوں میں سب سے خطرناک سمجھے جانے والے ان چھ قیدیوں کی رہائی روکنے کے لیے فرانس اور آسٹریلیا دباؤ ڈال رہے تھے، ان قیدیوں پر فرانسیسی اور آسٹریلین شہریوں کے قتل کا الزام ہے، مذاکرات مکمل ہونے تک یہ قیدی دوحہ میں نظر بند رہیں گے اور ان کی قسمت کا فیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری جانب کابل انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کل دوحہ روانہ ہوگی جہاں ایک دن بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔