نیو یارک: (دنیا نیوز) صدارتی الیکشن میں ممکنہ روسی مداخلت کی نشاندہی پر ایف بی آئی ڈائریکٹر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر آگئے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرسٹوفررےکودائیں بازوکےبجائےبائیں بازو کی تحریک پرتوجہ دینی چاہیے، امریکا کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے۔
صدر ٹرمپ کے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈائریکٹرایف بی آئی کاکانگریس میں بیان مجھےپسندنہیں آیا،نہیں جانتاکہ کرسٹوفررےنےچین کاذکرکیوں نہیں کیا،روس،شمالی کوریااوردیگرممالک سےمتعلق یہ کہاجاسکتاہےمگرچین سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ کرسٹو فررے مجھ سے اتفاق کریں گے، امریکا کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے۔