نئی تاریخ رقم، امریکا میں دو خواجہ سرائوں نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی

Published On 04 November,2020 05:44 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے دوران دو خواجہ سراء بھی اپنی اپنی ریاستوں میں الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔