گوئٹے مالا سٹی: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مظاہرین نے قومی پارلیمان کو آگ لگا دی، پولیس پر پٹرول بم بھی پھینکے، ہزاروں افراد نئے مالی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں فنڈنگ میں کمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق گوئٹے مالا میں ہزاروں افراد کفایت شعاری پالیسی نامنظور کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین نے قومی پارلیمان کو نذر آتش کردیا۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
گوئٹے مالا کے عوام سال 2021ء کے نئے بجٹ کی منظوری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں صحت، تعلیم اور انصاف کے لئے مختص کردہ رقم میں کمی کر دی گئی ہے۔