ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے ریاست کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے درجنوں امام مساجد کو ان کے منصب سے ہٹاتے ہوئے انھیں برطرف کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام مساجد کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ مملکت ایسے اقدام نہیں اٹھانا چاہتی تاہم انھیں آگاہ ہونا پڑے گا کہ ان کے منصب کے تقاضے کیا ہیں۔
اتنی بڑی تعداد میں امام مساجد کی برطرفی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اپنے کاموں میں تساہل سے کام لے رہے تھے۔ اب کی ان افراد کی جگہ ایسے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو منبر کے توسط سے وزارت کی ہدایت کو عوام تک پہنچا سکیں۔