ایران نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے پھر رجوع کر لیا

Published On 06 January,2021 11:55 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے پھر رجوع کر لیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ہلاکت پر صدر ٹرمپ اور 47 اعلی امریکی حکام کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر انٹرپول میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

ایران نے بین الااقوامی وارنٹ گرفتاری کے لیے دوسری بار درخواست کی ہے، اس سے پہلے کی گئی اپیل پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔ 

Advertisement