نیویارک: (ویب ڈیسک) کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے بعد وائٹ ہاؤ س کے چار اہم عہدے دار عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
صدر ٹرمپ کے نائب مشیر قومی سلامتی میٹ پوٹینجر وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکریٹری سارہ میتھیوز نے استعفیٰ دے دیا ،خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کی سابق پریس سیکریٹری سٹیفینی گریما نے بھی عہدہ چھوڑ دیا، وائٹ ہاؤس کی سوشل سیکریٹری انا کرسٹینا بھی مستعفی ہوگئیں۔