سپین میں شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک

Published On 10 January,2021 02:11 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) یورپی ملک سپین میں شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے، مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برفانی طوفان فلمونا سے دارلحکومت میڈرڈ اور ملک کا مرکزی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سپین کے پانچ مختلف علاقے طوفان کی گرفت میں ہیں۔ کئی جگہوں پر گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، ٹرینیوں کی روانگی معطل کر دی گئی۔

ہسپانوی حکام کا کہنا ہے یہ برفانی طوفان 50 سالوں میں شدید ترین ہے، اس سے پہلے 1971 میں میڈرڈ شہر میں شدید برفانی طوفان آیا تھا۔
 

Advertisement