برلن: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی مکمل بندش کو پریشان کن قرار دے دیا،
اینگلا مرکل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیا میں کہا گیا کہ ،،آزادی اظہار کا حق سلب کرنے کا اختیارسوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ کے پاس نہیں ہونا چاہیے، اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے، قانونی ادارے آئینی حدود کے تحت کسی کو اس حق سے محروم کرسکتے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد سے واٹس ایپ کے شیئرز میں آٹھ فیصد تک کمی ہوئی۔