واشنگٹن: (دنیا نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کے پیکج کا اعلان کر دیا۔
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ولمنگٹن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو کورونا وبا سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے فوری سہارے کی ضرورت ہے، معیشت کو بچانے کے لیے انہیں فوری کام کرنا ہو گا۔
جوبائیڈن کے پیکج میں ویکسین پیکج بھی شامل ہے، اس منصوبے کے تحت وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں اور بے روزگار ہونے والے افراد کی بھی مدد کی جائے گی۔