بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان

Published On 14 January,2021 10:18 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی، مظاہرین نے لہوڑی فیسٹیول کے دوران زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ دیں، لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔

دھرنوں کے دوران کسانوں نے کالے قوانین کی کاپیاں جلا کر لہوڑی کا میلہ منایا، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف اور کسان مزدور اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔

کاشکاروں نے پنجاب اور ہریانہ سے آنے والی درجنوں ٹرینیں بند کر دیں، کئی کسانوں نے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔
 

Advertisement