دلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسانوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کر دیا، کسان رہنما کا کہنا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری کو ٹریکٹر لے کر دلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔ کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا۔
بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کو چیلنج، بھارتی نہاد یومِ جمہوریہ پر کسانوں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری کو ٹریکٹر لے کر دلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔
ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
کسانوں نے بھارت کی سب سے بڑی عدالت پر اعتبارکرنے سے انکار کر دیا۔
کسانوں کو کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،26 نومبر سے جاری دھرنوں میں شریک مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔