مودی سرکار پر کسانوں کا خوف طاری، یوم جمہوریہ کی تقریبات محدود، لال قلعے کو تالے لگیں گے

Published On 11 January,2021 01:48 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار پر کسانوں کے احتجاج کا خوف طاری ہو گیا، نام نہاد یوم جمہوریہ کی تقریبات محدود کر دیں، پہلی بار 26 جنوری کو لال قلعہ کو تالے لگیں گے، کسانوں نے ٹف ٹائم دینے کی تیاری کر لی۔

کسانوں کے احتجاج کا خوف مگر بہانہ کورونا کا لگا دیا، بھارت میں یوم جمہوریہ پر فوجی پریڈ نیشنل اسٹیڈیم تک محدود کر دی گئی، 26 جنوری کو پہلی بار لال قلعے کو تالا لگے گا۔

یوم جمہوریہ پر کسان اور سرکار آمنے سامنے ہوں گے،،کسان رہنما کہہ چکے ہیں، سینے پر گولی کھائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسانوں نے بڑے مارچ کی تیاری کرلی، مظاہرین دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعووں کا پول کھولیں گے۔

کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے برطانیہ میں سکھ بچے میدان میں آگئے، کینیڈا میں بھی احتجاج جاری ہے۔
 

Advertisement