سعودی عرب اور قطر کے مابین براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز

Published On 11 January,2021 10:05 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اورقطر میں براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، سعودی عرب نے چار جنوری کو قطر کے ساتھ فضائی، برّی اور بحری سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیاں ساڑھے3 سال بعد پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہیں، قطری فضائی کمپنی آج سے ریاض، 14 جنوری سے جدہ اور 16 جنوری سے دمام کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

سعودی ائیر لائن آج سے ریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے پروازیں چلا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے پہلے ہی بحال ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement