ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور اتحادی قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سعودی عرب اور قطر کےدرمیان ثالث کا کردار ادا کیا جسکے نتیجے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین ،،،قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے اور فضائی اور بری سرحد یں کھولنے پر رضامند ہوگئے۔ دوحا بھی ریاض اور اتحادیوں پر تمام مقدمات ختم کرنے پر رضامند ہوگیا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں کھولی جائیں گی۔