جوبائیڈن کی برطانوی اور کینڈین وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 24 January,2021 12:07 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے برطانوی وزیراعظم اور کینڈین وزیراعظم سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں باہمی تعلقات، ماحول کی بہتری اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم میں پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے پیرس ماحولیاتی معاہدے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی۔

صدر بائیڈن نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے ہم منصب کو بھی ٹیلی فون کیا، تینوں رہنماؤں نے علاقائی تجارت اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
 

Advertisement