نیدرزلینڈ میں لاک ڈاؤن کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، جھڑپوں میں متعدد زخمی

Published On 25 January,2021 01:09 pm

ایمسٹرڈیم: (دنیا نیوز) نیدرزلینڈ میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیدرزلینڈ میں کورونا کی وبا خطرناک صورت اختیار کر گئی، لاک ڈاؤن اور کرفیو نامنظور کرتے ہوئے ہزاروں افراد دارلحکومت ایمسٹرڈٰیم میں سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست احتجاج کیا، مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی، دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، پولیس نے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خلاف لوگوں نے ایمسٹرڈیم کے بڑے پارک میں دھرنا دے دیا، نیدرزلینڈ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار رات کا کرفیو لگایا گیا ہے، نیدرزلینڈ میں کورونا سے 13 ہزار 540 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔