ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی۔
امارات نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانے کے قیام کی منظوری کابینہ اجلاس میں دی، اماراتی سفارت خانہ اسرائیل کے لیے پہلا سفارتی مشن ہوگا۔
فیصلہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہوا، گذشتہ برس ستمبر میں یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔