دبئی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات میں موجود سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی۔
سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصلہ امارات میں موجود سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
واضح رہے کہ سال نو کی آمد کے موقع پر دنیا بھر سے سیاح دبئی پہنچے تھے جہاں وہ برج الخلیفہ، دی پام، دبئی فیسٹیول، گلوبل ولیج اور لامیر میں ہونے والی آتشبازی اور لیز لائٹ شو دیکھیں گے۔
دبئی میں غیرملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوٹلوں میں جگہ ختم جبکہ کمرے نایاب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مالکان نے کمروں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔
دبئی میں قائم 530 سے زائد ہوٹلوں میں 78 فیصد سیاحوں نے بکنگ کروائی ہے، تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلوں کے کرایوں میں بالترتیب 450 اور 775 فیصد اضافہ ہوا ہے۔