دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فتوی کونسل نے کورونا وباء کی حرام اجزا پر مشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کورونا کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حرام اجزاء پرمشتمل ویکسینزکے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے لیکن اگروبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھرایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فتویٰ کونسل کے مطابق دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کووِڈ-19 ایک وبائی مرض ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے، اس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کوخطرہ ہے اوراس غرض سے وبائی امراض کے وقت ایسی ادویہ کا استعمال جائزہے تاکہ کسی بھی ایک متاثرہ شخص سے پورا معاشرہ ہی دوچار نہ ہوجائے۔
دوسری جانب امریکا کی دوا ساز کمپنیوں نے تیار کردی کورونا ویکسینز میں سؤر کے گوشت سے بنی مصنوعات کو شامل کرنکے بیان کو مسترد کردیا ہے۔