کورونا ویکسین: ایران کا جانوروں کے بعد انسانوں پر تجربات کرنے کا اعلان

Published On 23 December,2020 07:17 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے ملک میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے جانوروں پر کامیاب تجربات کے بعد انسانوں پر تجربات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا کہ دس ہزار رضاکاروں نے کورونا ویکسین کے تجربات کے لئے خود کو رجسٹر کرلیا ہے، رضاکاروں کی عمر اٹھارہ سے 50سال کے درمیان ہے، جنہیں چودہ دن کے وقفے سے ویکسین کی دوڈوز لگائی جائیں گی،،اس سے قبل جانوروں پر تجربات میں ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
 

Advertisement