کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 111 اموات، 2256 نئے مریض رجسٹرڈ

Published On 24 December,2020 09:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 111 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838، اسلام آباد میں 36 ہزار 721 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 783، سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، بلوچستان میں 181، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ا