ابوظہبی:(روزنامہ دنیا)متحدہ عرب امارات نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کو یکم جولائی تک کیلئے معطل کیاگیاہے ۔معاہدے کی معطلی کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کو آنے جانے کیلئے پہلے ویزا لینا ہوگا۔یادرہے کہ اسرائیل سے ویزا فری معاہدے پر دستخط کرنے والا عرب امارات پہلاعرب ملک تھا۔