افغانستان: نامعلوم حملہ آوروں نے تین خاتون صحافیوں کو قتل کر دیا

Published On 02 March,2021 10:32 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، حملہ آوروں نے تین خاتون صحافیوں کو قتل کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پیش آیا، خواتین صحافی ڈیوٹی کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں جب مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔