راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کنیتھ ایف میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال جبکہ خاص طور پر جاری افغان مصالحتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کے لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت اہم ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔
امریکی کمانڈر جنرل کنیتھ ایف میکنزی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی شاندار کوششوں اور علاقے میں استحکام کے لیے بھی پاکستانی اقدامات کو سراہا۔