کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی دفتر خارجہ

Published On 04 March,2021 08:43 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کرنی چاہیے، جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چا ہئیں۔ دونوں ممالک سے ایل او سی پر تناؤ کم کرنے پر زوردیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے پاکستان سے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
 

Advertisement