نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر لوگوں سے بات کر رہی تھیں کہ 5 افراد نے حملہ کیا اور گاڑی کا دروازہ ان کی ٹانگ پر دے مارا، وہ ریاستی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراکر واپس جارہی تھیں۔
واقعہ کے بعد ممتا بینرجی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، انہیں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حملہ کس نے کروایا۔ واضح رہے کہ ممتا بینر جی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی حریف اور ان کی پالیسیوں کی شدید مخالف تصور کی جاتی ہیں۔