سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، ضلع اننت ناگ میں قابض فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے کاندی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ احتجاج سے خوفزدہ بھارتی حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔
غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی بھی لی جس کے دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی کرتے رہے، خواتین اور بزرگوں سے سے بدتمیزی کشمیری نوجوانوں میں اشتعال کا سبب بنی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور غاصب بھارتیو، کشمیر سے نکل جاو سمیت نعرے لگاتے رہے۔
محتاط اندازے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ تین سال کے دوران 850 کشمیریوں کو شہید جبکہ 61 خواتین کو بیوہ کیا، 138 بچے یتیم ہوئے، 197 خواتین کے ساتھ قابض سکیورٹی فورسز نے نامناسب روّیہ رکھا۔