تیل تنصیبات کو نشانہ بنانیکی کوشش سعودی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی

Published On 26 March,2021 04:53 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جسے سعودی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں جب حوثی باغیو کے ترجمان نے کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ثالثی کرنے والے ملک کو آگاہ کر دیا ہے۔ اسی دوران ایک مرتبہ پھرسعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران پر بیلسٹک میزائیل داغا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ میزائل سے مبینہ طور پر نجران میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ حوثیوں نے سعودی عرب کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
 

Advertisement