بشکیک: (دنیا نیوز) تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج کے درمیان جھڑپیں کے باعث بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج میں پانی کے معاملے پر جھڑپیں ہوئیں، دونوں ممالک کا پانی کے ذخیرے پر ملکیت کا دعویٰ ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق کرغیزستان کی فوج نے تاجکستان کی بارڈر پوسٹ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاجک فورسز کی شیلنگ سے کرغیز ستان کی بارڈر پوسٹ تباہ ہوگئی، تنازع کا آغاز دونوں ممالک کی شہریوں کے ایک دوسرے پر پتھراو سے ہوا۔ بعد میں دونوں ممالک کی فورسز نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان اور کرغیزستان کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے باعث بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 51 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔