جو بائیڈن کے کانگریس اجلاس سے پہلے خطاب کے موقع پر کیپٹل ہل میں سکیورٹی سخت

Published On 28 April,2021 10:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے کانگریس کے اجلاس سے پہلے خطاب کے موقع پر کیپٹل ہل میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

واشنگٹن میں کیپٹل ہل کی عمارت کے اردگرد 2 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں، عمارت کے چاروں طرف باڑ لگائی گئی ہے، اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر کے خطاب کے موقع پر کئے گئے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جنوری میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملے کے دوران 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
 

Advertisement