لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے کرپشن میں ملوث 22 افراد پر پابندی عائد کر دی جن میں بھارتی نژاد تاجر بھی شامل ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ کرپشن کرنے والوں کےلیے پرکشش ملک بن چکا ہے تاہم ان کا مقصد برطانیہ کو سرمایہ کاری کےلیے پرکشش بنانا ہے۔ روس، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان سمیت 6 ممالک کے افراد پر پابندی لگائی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے 3 بھارتی نژاد تاجر اجے، اٹل اور راجیش گپتا کا نام بھی شامل ہے۔
پابندیاں عائد کئے جانے والے افراد کے اثاثے منجمد اور برطانیہ سفر پر پابندی ہو گی، برطانیہ نے پہلی بار کرپشن پر دوسرے ممالک کے افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔