فلسطینی صدر محمود عباس نے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے

Published On 30 April,2021 12:35 pm

رملہ: (دنیا نیوز) فلسطین میں صدر محمود عباس نے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے جس کا الزام انہوں نے اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

رملہ میں صدر محمود عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح نہیں کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کی اجازت دے گا یا نہیں، اسرائیلی حکومت کی جانب سے اب تک اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں موصول ہوا۔

فلسطین کی دو حریف سیاسی جماعتوں الفتح اور حماس نے 22 مئی کو مقننہ کے اور 31 جولائی کو صدارتی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ اگر اس معاہدے کے تحت انتخابات ہوتے تو فلسطین میں گزشتہ پندرہ برسوں میں یہ پہلے انتخابات ہوتے۔
 

Advertisement