جاپان: سمندر میں 6.6 شدت کا زلزلہ، ساحل بھی جھٹکوں سے لرز اٹھا

Published On 01 May,2021 05:01 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے ساحل کے قریب سمندر میں چھ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلے کا مرکز سینتالیس کلومیٹر زمین میں تھا، جاپان کا شمال مشرقی ساحل بھی جھٹکوں سے لرز اٹھا، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے، پچھلے مہینہ جاپان میں متعدد بار زلزلے آئے۔
 

Advertisement