نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متعدد مشہور شخصیات چل بسی ہیں، انہی میں سے ایک اور اضافہ غیر ملکی سفارتکار کا ہوا، تنزانیہ کے سفارتکار کرنل ڈاکٹر موسیس جان کی بازی ہارگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تنزانیہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ کورونا وبا کے پیش نظر تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے سفارت کار کی موت پر اظہار افسوس اور دلی جذبات کے اظہار کے لیے تعزیتی کتاب آئن لائن جاری کی ہے۔
بھارت جہاں کورونا سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اور نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور فلپائن کے ہائی کمشنز بھی آکسیجن کی مدد طلب کرچکے ہیں وہاں پہلی بار کورونا سے کسی غیر ملکی سفارت کی موت واقع ہوئی ہے۔
غیر ملکی سفارت کی کورونا سے ہلاکت پر مودی سرکار کی ناقص کارکردگی بے نقاب ہوگئی ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بلند بانگ دعوؤں میں کہا تھا کہ ملک میں موجود سفارتی عملے کو ضروری طبی معاونت فراہم کی جارہی ہے تاہم یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔
ہولناک کورونا وبا اور مودی سرکار کی ناہلی کے باعث تھائی لینڈ سمیت بعض ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا ہے جب کہ دیگر ممالک نے اپنے سفارت کاروں کے لیے سخت ایس اوپیز کا تعین کیا ہے جس پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔