ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان میں لیبر بل کے خلاف کیمونسٹ پارٹی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیمونسٹ پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کام کے اوقات کار میں تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نئے قوانین کے ذریعے مزدوروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے نئے لیبر قوانین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔