بھارت کو ایک اور طوفان یاس کا سامنا، مغربی بنگال اور اوڑیسا میں تباہی

Published On 27 May,2021 09:22 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کو ایک اور طوفان یاس کا سامنا ہے، طوفان نے مغربی بنگال اور اوڑیسا میں تباہی مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان یاس کی وجہ سے مختلف حادثات میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے 13 فٹ بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا گئیں، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے درخت اکھڑ گئے۔

ساحلی علاقوں میں 20 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے، گیارہ لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکلنا پڑا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں یہ دوسرا طوفان ہے۔
 

Advertisement