نائیجریا: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ

Published On 27 May,2021 09:06 am

ابوجا: (دنیا نیوز) نائیجریا کے دریا میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

نائیجریا کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 200 افراد سوار تھے۔ کشتی دو حصوں میں ٹوٹ کر ڈوب گئی۔ امدادی کارکنوں نے درجنوں افراد کو بچا لیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے، حکام نے اکثر افراد کے ہلاک ہو جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔