مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا، صدر اور وزیر اعظم زیر حراست

Published On 25 May,2021 01:09 pm

بماکو: (دنیا نیوز) افریقی ملک مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا، صدر اور وزیراعظم کو حراست میں لے لیا گیا۔ اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک کے عبوری صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع کو دارالحکومت سے باہر ملٹری بیس میں رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ، افریقی یونین، یورپی یونین اور امریکا نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری صدر نے گذشتہ برس اگست میں ہونے والی فوجی بغاوت کولیڈ کرنے والے فوجی افسران کو کابینہ سے نکال دیا تھا۔