ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلادیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی ختم کر دی۔ پاسپورٹ سے 'اسرائیل جانے پر پابندی' سے متعلق الفاظ نکال دیے گئے۔
بنگلادیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ نئے پاسپورٹ میں سے سوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے لئے کارآمد کے الفاظ نکال دیئے گئے ہیں، یہ اقدام پاسپورٹ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے اٹھایا گیا۔ تاہم فلسطین سے متعلق بنگلادیش کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔