نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ بھارتی پنجاب کے علاقے موگا میں زمین پر جا گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، پائلٹ حادثے کے دوران طیارے سے نکلنے میں ناکام رہا اور شعلوں کی نذر ہو گیا۔
There was an aircraft accident last night involving a Bison aircraft of IAF in the western sector. The pilot, Sqn Ldr Abhinav Choudhary, sustained fatal injuries. IAF condoles the tragic loss and stands firmly with the bereaved family.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) May 21, 2021
بھارتی حکام کے مطابق طیارے کے گرنے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی مگ طیاروں کو اڑتے تابوت کہا جاتا ہے، اکثر حادثوں کا شکار ہونے کے سبب اب تک متعدد بھارتی پائلٹ مارے جا چکے ہیں۔ رواں مارچ بھارت کا مگ21 بیسن طیارہ وسطی بھارت میں تباہ ہوا تھا، اس حادثے میں بھی پائلٹ مارا گیا تھا جبکہ نومبر 2020 میں بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارہ غائب ہو گیا تھا جس کے ایک پائلٹ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ مئی 2020 میں بھی بھارتی مگ 29 طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔