بھارت میں سمندری طوفان ٹاوٹے سے 40 ہلاکتیں، ڈوبنے والے جہاز کے 137 مزدور ریسکیو

Published On 19 May,2021 10:20 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں سمندری طوفان ٹاوٹے سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی۔ ڈوبنے والے تیل بردار بحری جہاز کے 137 مزدوروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

تیل بردار بحری جہاز ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 81 افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے، سمندری طوفان سے چھے ریاستوں میں تباہی ہوئیں، صوبہ گجرات میں 17 ہزار گھر برباد اور سیکڑوں سڑکیں تباہ ہو گئے، 40 ہزار سے زائد درخت اکھڑ گئے۔

حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر نے کی احکامات جاری کر دیے ہیں۔