بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں جاری حکومت مخالف احتجاج کی حمایت میں اسپین میں بھی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہزاروں کولمبین شہری سڑکو﷽ں پر نکل آئے، مظاہرین نے کولمبیا کی پولیس کی پرتشدد کارروائیوں اور صدر کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کولمبیا میں مظاہروں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔ احتجاج میں شریک افراد بینڈ باجا بھی ساتھ لائے جس کی دھنوں میں مظاہرین مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔