واشنگٹن: (دنیا نیوز) شکاگو اور ارجنٹائن میں شہری معصوم فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے وحشیانہ بمباری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
شکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ جنرل آفس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، دوسری جانب ارجنٹائن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور صیہونی پرتشدد کارروائیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، شرکا نے معصوم شہریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔