ریاض: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر رواں سال حج خصوصی شرائط کے ساتھ ہوگا۔
سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا کی وبا کے باعث رواں سال حج کو صحت اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منعقد کیا جائے گا۔ زائرین کی حفاظت کے لئے صحت کے ادارے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے جبکہ حج سے متعلق خصوصی اقدامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔