نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک ہو گئے۔ مریض ادویات اور آکسیجن کی کمی کے باعث مر رہے ہیں۔
بھارت میں مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ویکسین کی قلت کے باعث بھارت کے سرکاری پینل نے سفارش کی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کو 12 سے 16 ہفتوں تک بڑھا دیا جائے، سنگین صورت حال پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔