نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن ختم ہو جانے کے باعث کورونا وائرس کے 11 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
برطانوی برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تمام مریض ضلع چتور کے تروپتی شہر کے روئیا ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔
چتور کے ضلعی کلکٹر ہری نارائن نے بتایا کہ پیر کی رات کو آکسیجن کی سپلائی میں پانچ منٹ کے لیے معمولی کمی ہوئی تھی جس کے باعث کورونا کے 11 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔
تاہم ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ آکسیجن پانچ منٹ نہیں بلکہ آدھے گھنٹے کے لیے بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ آکسیجن سپلائی کے دباؤ میں کمی کے باعث پیش آیا۔