نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں سمندری طوفان ٹاوٹے نے اثر دکھانا شروع کر دیا، کئی مقامات پر ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
حکام نے چھے ریاستوں میں 100 سے زائد امدادی ٹیمیں تعینات کر دیں۔ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔ بھارت میں ٹاوٹے سائیکلون میں آئندہ12 گھنٹوں میں مزید شدت آنےکاامکان ہے۔
طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں کیرالہ، کرناٹکا، تامل ناڈو، گجرات، مہاراشٹرا میں ہنگامی انتظامات جاری ہیں۔ شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔